شہبازشریف حکومت اس لیے قائم، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ نان ایشو پر لڑ رہے ہیں،انٹرویو
اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہبازشریف حکومت اس لیے قائم ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ نان ایشو پر لڑ رہے ہیں،شہبازشریف حکومت نہیں چاہتی کہ سیاسی درجہ حرات نیچے آئے ، یہ ہر وقت 9 مئی کرتے ہیں تاکہ لڑائی بڑھتی رہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پہلے یہ طے کریں کہ شہبازشریف حکومت میں کیوں ہیں؟ کیا وہ الیکشن جیتے ہیں؟ کیا وہ مقبول لیڈر ہیں، کیا ان کی کوئی خارجہ یا معاشی پالیسی بہت زبردست ہے؟اس کا جواب نہیں ہے۔شہبازشریف حکومت میں اس لیے ہیں کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ نان ایشو پر لڑ رہے ہیں،اور یہ حکومت بیٹھی ہوئی ہے، یہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کو بھی کوئی سہارا نہیں دے پارہی۔علی امین گنڈاپور اس وقت مشکل صورتحال میں ہے، بطور وزیراعلیٰ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے ساتھ کام بھی چلانا ہے اور دوسری طرف عوام کھڑی ہے کہ عمران خان کب باہر آئیں گے۔ لوگوں نے ووٹ صوبے کی گورننس اور حکومت چلانے کیلئے نہیں دیئے بلکہ ووٹ دیئے کہ عمران خان کو باہر نکالو۔گنڈاپور کی لاٹری ہوتی اگر چین کے دورے کررہا ہوتا اور رات کو سکون سے سورہا ہوتا۔