کراچی ،حیدرآباد اور نواب شاہ سمیت 9 اضلاع میں انٹر بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز

 کراچی(آئی این پی )کراچی  حیدرآباد اور نواب شاہ  میں  انٹر بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا پیر کے روز سے آغاز   سے ہوگیا، ناظم امتحانات کے مطابق امتحانات حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ اور دادو سمیت 9 اضلاع میں منعقد ہو رہے ہیں۔  امتحانات میں ایک لاکھ 29 ہزار 904 طلبا اور طالبات حصہ لے رہے ہیں، جس کیلئے 214 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔