پاک چین سوست بارڈر پر برفباری کے موسم میں بھی تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی،وزارت خارجہ کی ہدایات جاری

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور چین کے مابین سوست بارڈر پر برف باری کے موسم میں بھی تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی،وزارت خارجہ نے این ایچ اے ایف آئی اے اور پاکستان کسٹمز کو ہدایات جاری کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور چین نے پہلی بار دوطرفہ تجارت کو جاری رکھنے کے لیے سخت سردیوں کے مہینوں میں بھی خنجراب /سوست بارڈر کو کھلا رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ خنجراب-سست بارڈر ہر سال 30 نومبر کو شدید برف باری اور منجمد درجہ حرارت کی وجہ سے بند کردی جاتی ہے تاہم، چینی حکومت نے حال ہی میں سرحد کو سال بھر کھلا رکھنے پر اتفاق کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین بلا تعطل تجارت ممکن ہو سکے گی ۔