پاکستانی ہندو شہریوں کو جاری کیے گئے طویل مدتی ویزے کارآمد رہیں گے:بھارتی وزارت خارجہ کا وضاحتی بیان

 نئی دہلی (آئی این پی )پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے وضاحت کی ہے کہ پاکستانی ہندو شہریوں کو جاری کیے گئے طویل مدتی ویزے کارآمد رہیں گے۔بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سارک ویزا استثنی اسکیم کے تحت پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے بعض ویزوں کی منسوخی کا فیصلہ صرف مخصوص حالات پر لاگو ہوگا، اور طویل مدتی قیام کے اجازت نامے رکھنے والے پاکستانی ہندو اس سے مستثنی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے 27 اپریل سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔