پاک چین اور پاک ایران بارڈر پر جدید سکینر سسٹم نصب

تجارتی سامان کی سیکورٹی موثرہوگی‘ جدید سکینرز 22 سیکنڈ میں گاڑیوں کو سکین کرسکتے ہیں
اسلا م آباد(آئی این پی)پاک چین اور پاک ایران سرحدی تجارت میں   پیشرفت، تجارتی سامان کی سیکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے جدید ترین اسکینر سسٹمز نصب کر دئیے ہیں۔یہ اسکینرز پاک چین سرحد پر سوست ڈرائی پورٹ اور پاک ایران سرحد پر گبد بارڈر ٹرمینل پر نصب کیے گئے ہیں۔ جدید اسکینرز محض 22 سیکنڈ میں گاڑیوں کو اسکین کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جدید اسکینرز کی تنصیب سے کلیئرنس کے عمل میں نمایاں تیزی آئے گی اور اس کے باعث کنٹینروں کے انتظار کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔