سوست ڈرائی پورٹ شرپسند عناصر کی سازش کا شکار

شرپسند عناصر کی ہڑتال سے پاک چین سرحدی تجارت معطل ہوگئی
 قراقرم ہائی وے پر ٹریفک شدید متاثر ، سیاح اور مسافر بھی محصور ہوگئے
 گلگت(آئی این پی )وفاقی اداروں کی کاوشوں سے سال بھر کھلا رہنے والا سوست ڈرائی پورٹ شرپسند عناصر کی سازش کے نشانے پر آگیا۔سوست پورٹ پر شرپسند عناصر کی ہڑتال سے پاک چین سرحدی تجارت معطل ہوگئی جبکہ قراقرم ہائی وے پر ٹریفک شدید متاثر ہے، سیاح اور مسافر بھی محصور ہوگئے۔میڈیارپورٹ کے مطا بق شر پسند عناصر کا مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان کو وفاقی ٹیکس سے مکمل استثنا اور پورٹ پر پھنسے 300 کنٹینرز کو فوری کلیئرنس دی جائے۔شرپسند عناصر کی ہڑتال گمراہ کن ہے اور اصل حقائق اس احتجاج کے بیانیے سے یکسر مختلف ہیں