راولپنڈی ؍ لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنڈی اور لاہور میںآج سوموار کو چھٹی کا اعلان، تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلع راولپنڈی میںآج 16 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنرحسن وقار چیمہ نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوموار کو ضلع میں عام تعطیل ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔اس کے علاوہ لاہورضلع میں بھی نجی و سرکاری سکولوں اور کالجز میں آج 16دسمبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق لاہور ضلع کے تمام نجی و سرکاری سکول اور کالج کل بند رہیں گے۔