ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کی گورنریٹ ینبع میں تعلیمی اداروں کی بندش اور آن لائن کلاسز کا سلسلہ 12 نومبر تک بڑھا دیا گیا، جس کے تحت طلبہ کو گھروں سے تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔امارتِ مدینہ منورہ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق ینبع گورنریٹ کے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں 12 نومبر تک آن لائن جاری رہیں گی۔ اس فیصلے کا اطلاق طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ اسکولوں کے تدریسی اور انتظامی عملے پر بھی ہوگا۔اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام طلبہ اور طالبات گھروں سے آن لائن کلاسز میں شرکت کریں گے، جبکہ اساتذہ اور اسکولوں کا انتظامی عملہ بھی اس فیصلے کے دائرہ کار میں شامل ہوگا۔