بلوچستان میں تعلیمی ادارے آج سے 23 مارچ تک بند رہیں گے

 سکول انرولمنٹ مہم اور ڈیجیٹل سکول مردم شماری مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی: محکمہ تعلیم 
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں تعلیمی ادارے  آج سے 23 مارچ تک بند کر دیئے گئے۔ کوئٹہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  تمام اسکول خطے میں موجودہ حالات کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن  کے مطابق سیکریٹری کالجز نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز بھی 23 مارچ تک بند رہیں گی۔ کوئٹہ سے صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق سکول انرولمنٹ مہم اور ڈیجیٹل اسکول مردم شماری مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔