بونیر میں ریسکیو آپریشن جاری، پاک فوج کے مزید دستے موقع پر موجود

بونیر میں ریسکیو آپریشن جاری، پاک فوج کے مزید دستے موقع پر موجود

ویب ڈیسک: پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، اور مزید دستے ضلع بونیر پہنچ گئے ہیں تاکہ ریسکیو آپریشن کو تیز کیا جا سکے۔

ریسکیو اور امدادی کارروائیاں:

فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جا رہا ہے۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔تمام متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
حالیہ صورتحال اور نقصانات:

خیبر پختونخوا میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔صوبے بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 328 ہو گئی ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے حادثات میں 344 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔