اغواء کے بعد اوباشوں کی8سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش،پتھر مار کر زخمی کردیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے مرغزار کالونی میں اوباشوں نے 8سالہ بچے کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کی ناکام کوشش پر اسے سر میں پتھر مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے سوسائٹی صدر چوہدری شہزاد چیمہ کی مدد سے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق  ہنجروال کے علاقے رانا ٹاون سے دو اوباشوں نے8سالہ بچے  علی مراد کو ورغلا کر اغوا کر لیا اور اسے مرغزار کالونی  گراونڈ میں لے جا کربدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر بچے نے شور مچا دیا اس دوران ملزمان نے گھبرا کر بچے کے سر پر اینٹوں کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مرغزاز سوسائٹی  کے صدر چوہدری شہزاد چیمہ نے موقع پر پہنچ کر قریبی لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز پولیس کو دیں جس کی مدد سے پولیس نے ملزمان علی حسن اور ریحان  کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کر لیا ۔