پاکپتن ( خصوصی رپورٹ) تھانہ فرید نگر کے علاقے محلہ محمد نگر میں دن دہاڑے چار اوباشوں نے بیوہ خاتون کے گھر گھس کر غنڈہ گردی کرتے ہوئے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا۔ ملزمان نے گھر میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی جبکہ دروازے اور کھڑکیاں بھی توڑ ڈالیں۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ با ئو عامر نامی شخص اسے اس واقعے سے قبل بھی مختلف اوقات میں ہراساں کرتا رہا۔ خاتون کے مطابق وہ دن دو بجے اپنے بیٹے کے ساتھ گھر میں موجود تھی کہ اچانک گھر کا مین دروازہ کھلا پا کر با ئو عامر اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہو گیا۔مجھ پر بہیمانہ تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ د یئے جبکہ ملزمان گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔