2 اوباشوں کی 4 سالہ بچے سے زیادتی

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں 2 اوباش نوجوانوں نے 4 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق شفقت بلاک اوکاڑہ کے رکشہ ڈرائیور امانت علی کا 4 سالہ بیٹا عمر فاروق گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم رضا اور مزمل اسے اپنے گھر لیگئے اور زیادتی کرکے گلی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے،پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ ملنے پر واقعہ کے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔