بھیرہ (خصوصی رپورٹ)بھیرہ سے سرگودھا جانے والی گرین الیکٹرو بس کا شیشہ پتھر مار کر توڑ دیا گیا۔ شیخ پور کہنہ کے قریب نامعلوم شخص نے بس پر پتھر پھینکا اور فرار ہو گیا۔ پتھر لگنے سے بس کا ایک لاکھ پانچ ہزار روپے مالیت کا شیشہ ٹوٹ گیا۔بھیرہ پولیس نے گرین بس سروس کے روٹ آفیسر فیصل ندیم کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔