میانوالی (خصوصی رپورٹ)واں بھچراں کے قریب ایک نیم پاگل شخص نے پتھر مار کر گرین الیکٹرک بس کا شیشہ توڑ دیا، ایک مسافر معمولی زخمی بھی ہوگیا۔ میانوالی سے واں بھچراں آنے والی گرین الیکٹرک بس سروس جب واں بھچراں کے قریب ابراہیم آباد پہنچی تو اسے ایک شخص نے پتھر دے مارا، جسے لوگوں نے موقع پر پکڑ کر واں بھچراں پولیس کے حوالے کردیا۔وہ اپنا نام شیر خان بتاتا ہے تاہم شکل سے ملنگ لگتا ہے۔ پولیس نے مزید تحقیق شروع کردی ہے۔