لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ایس ایچ او ہربنس پورہ محمد عمران نے ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 منشیات فروش گرفتار کر لئے۔ گرفتار افراد میں زوالفقار عرف بھٹو، دانش، فہد اور عرفانہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو سے زائد چرس اور 960 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزمان تعلیمی اداروں، کالجز اور ہوسٹلز کے اطراف نوجوانوں کو نشہ فروخت کرتے تھے۔ مقدمات درج کرکے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔