ہربنس پورہ پولیس نے 2منشیات فروش گرفتار کر لیے

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ پولیس نے کاروائی کے دوران دو منشیات فروش گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ہربنس پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ منشیات کی ڈیلیوری دیتے ہوئے  فرحان اور عامر کو گرفتار کر کے ملزمان سے اڑھائی کلو سے زائد چرس  برامد کر کے مقدمات درج کر لیے