جدید اے آئی بیسڈ سمارٹ سرویلنس سسٹم کے ذریعے چوبیس گھنٹے م ئوثر نگرانی جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)حضرت داتا گنج بخش? کے سالانہ عرس اور جاری انتخابی سرگرمیوں کے پیش نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہر بھر میں خصوصی سکیورٹی انتظامات نافذ کر دیے ہیں۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق داتا دربار کے داخلی و خارجی راستوں پر جدید اے آئی بیسڈ سمارٹ سرویلنس سسٹم کے ذریعے چوبیس گھنٹے م ئوثر نگرانی کی جا رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سمارٹ سرویلنس ٹیکنالوجی کی مدد سے مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی ممکن بنائی جا رہی ہے، جبکہ سیف سٹی ہیڈکوارٹرز سے سکیورٹی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ اور فیلڈ فورس کے ساتھ م ئوثر رابطہ برقرار رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عرس اور انتخابی سرگرمیوں کے دوران داتا دربار سے ملحقہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ڈرون سرویلنس بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی تازہ صورتحال اور متبادل راستوں سے متعلق بروقت آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ترجمان سیف سٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔