ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.21 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.53 فیصد ہوگئی

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.21 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.53 فیصد ہوگئی

اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید 0.21 فیصد اضافہ ہوگیا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 11.53 فیصد تک پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیا سستی جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 7.25 فیصد اور لہسن کی قیمت میں 1.85 فیصد اضافہ ہوا۔ دال چنا 1.30 فیصد، ایل پی جی 1.17 فیصد، انڈے 0.72 فیصد جبکہ چاول 0.55 فیصد مہنگے ہوئے۔دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 3.43 فیصد، کیلے 1.52 فیصد اور چینی 1.05 فیصد سستی ہوئی۔ آلو کی قیمت میں 0.96 فیصد، پٹرول 0.65 فیصد جبکہ دال مونگ کی قیمت میں 0.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

سالانہ بنیادوں پر پیاز کی قیمت میں سب سے زیادہ 114.20 فیصد اضافہ ہوا۔ ایل پی جی 66.59 فیصد اور بجلی کے چارجز 58.59 فیصد مہنگے ہوئے۔اسی طرح سالانہ بنیادوں پر ڈیزل کی قیمت میں 44.50 فیصد، پٹرول 44.05 فیصد، ٹماٹر 45.52 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 32.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 45.52 فیصد اور آلو کی قیمت میں 39.54 فیصد کمی ہوئی، جبکہ چینی 21.95 فیصد، انڈے 17.47 فیصد اور نمک پاؤڈر 14.81 فیصد سستا ہوا۔