ویب ڈیسک: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ بوب سمپسن 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، بوب سمپسن لیگ اسپنر اور آل راؤنڈر تھے جنہوں نے آسٹریلیا کی کرکٹ میں چار دہائیوں تک ایک بااثر کردار ادا کیا۔بوب سمپسن نے 1957 میں اپنا بین الاقوامی کیریئر شروع کیا اور تقریباً دو دہائیوں تک کرکٹ کھیلتے رہے۔ انہوں نے 62 ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بوب سمپسن نے 4,869 رنز بنائے، جن میں 10 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں، جبکہ ان کی بہترین اننگز 311 رنز کی تھی۔
اس کے علاوہ انہوں نے 110 کیچز اور 71 وکٹیں بھی حاصل کیں، اور 39 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی۔ بوب سمپسن نے 1986 سے 1996 تک آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ بھی کی، اور اس دوران نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور ٹیم کی کارکردگی میں اضافہ کیا۔بوب سمپسن کی وفات پر کرکٹ آسٹریلیا نے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور انہیں آسٹریلوی کرکٹ کے ایک معتبر اور بااثر شخصیت قرار دیا۔