سابق آسٹریلوی کرکٹر باب کاوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق آسٹریلوی کرکٹر باب کاوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کرکٹ کی دنیا کی معروف شخصیت باب کاوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق، باب کاوپر کو 1966 میں ایم سی جی (میلبورن کرکٹ گراؤنڈ) میں انگلینڈ کے خلاف کھیلنے والی 307 رنز کی شاندار اننگز کے ذریعے شہرت حاصل ہوئی۔ یہ اننگز ان کی کرکٹ کی زندگی کا سنگ میل ثابت ہوئی۔باب کاوپر ایک بائیں ہاتھ کے بیٹر تھے اور انھوں نے اسٹاک بروکنگ اور مرچنٹ بینکنگ میں کیریئر بنانے کے لیے کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے 1960 کی دہائی میں 27 ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا۔باب کاوپر نے اپنی زیادہ تر فرسٹ کلاس کرکٹ وکٹوریہ کے لیے کھیلی اور کرکٹ کی تاریخ میں اپنے شاندار کھیل اور غیر معمولی کارکردگی کے لیے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ ان کی وفات کرکٹ کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔