امن پریت سنگھ، سابق انڈر 19 اور فرسٹ کلاس کرکٹر، جو کہ کنگز الیون پنجاب سے تعلق رکھتے تھے، 36 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ابھی تک ان کی وفات کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔امن پریت سنگھ ویرات کوہلی کے انڈر 19 ٹیم کے ساتھی تھے، اور انہوں نے پنجاب کے لیے چھ فرسٹ کلاس میچز میں حصہ لیا، جن میں انہوں نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں کنگز الیون پنجاب کا حصہ تھے، اور بعد میں پنجاب کی سینئر سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔
اس کے علاوہ، امن پریت نے 2007 میں ہندوستان کے لیے پانچ یوتھ ون ڈے اور ایک یوتھ ٹیسٹ بھی کھیلا تھا۔ ان کی وفات پر سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے بھی دکھ کا اظہار کیا اور اپنی تعزیتی ٹویٹ میں ان کے لیے دعائیں کیں۔ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی ان کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔