ویب ڈیسک: قومی کرکٹر شان مسعود کے چچا اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر وقار مسعود کے بھائی منصور خان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کی تدفین آج بعد نمازِ مغرب اسلام آباد میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود طویل عرصے تک وفاقی سیکرٹری خزانہ کے عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے اور قومی سطح پر اقتصادی پالیسیوں میں اہم کردار ادا کیا۔