سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو تشویشناک حالت کے باعث برسبین کے اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 2003 کے ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے رکن ڈیمین مارٹن کو گردن توڑ بخار لاحق ہوا ہے اور وہ اس وقت کوما کی حالت میں ہیں۔54 سالہ مارٹن کرسمس ڈے کے موقع پر شدید بیمار ہونے کی وجہ سے گر پڑے تھے۔ ان کی اچانک بیماری پر کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ ڈیمین مارٹن کی بیماری کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ نے بھی کہا کہ برسبین کے اسپتال میں ڈیمین مارٹن کا بہترین علاج جاری ہے۔ڈیمین مارٹن نے اپنی کرکٹ کیرئیر میں 67 ٹیسٹ، 208 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔