حکومت کی طرف سے اعظم سواتی کو سفر کی اجازت ہے:طلال چودھری

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی سفر کر سکتے ہیں۔  سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو بیرون ملک روانگی سے روکے جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا  وزیر داخلہ کسی کو خود بلیک لسٹ میں شامل نہیں کرتا، ہماری طرف سے اعظم سواتی سفر کر سکتے ہیں۔طلال چوہدری نے بتایا کہ اعظم سواتی کے حوالے سے موجود ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کر دیا تھا