ہماری سیاسی حکومت ہے کبھی نہیں چاہے گی گورنر راج جیسا اقدام اٹھائے :طلال چودھری

سہیل آفریدی سیاسی بیان بازی کے بجائے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں ‘وزیراعلی چیزوں کو اس حد تک نہ لے کر جائیں:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے  ہماری سیاسی حکومت ہے کبھی نہیں چاہے گی کہ گورنر راج جیسا اقدام اٹھائے ‘وزیراعلی سیاسی بیان بازی کی بجائے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں ‘وزیراعلی چیزوں کو اس حد تک نہ لے کر جائیں امید ہے وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں گے ۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ  وفاقی حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں‘وزیراعلی کو تعلیم، سکیورٹی اور صوبے کے مسائل پر زور دینا چاہیے ‘ہماری سیاسی حکومت ہے کبھی نہیں چاہے گی کہ گورنر راج جیسا اقدام اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی چیزوں کو اس حد تک نہ لے کر جائیں امید ہے وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں گے ‘وزیراعلی سیاسی بیان بازی کی بجائے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں ‘ہم نے بطور وفاقی حکومت کوشش کی ہے کہ تمام فریقین کو ہر معاملے پر مشاورتی عمل میں شامل کیا گیا ‘بدقسمتی سے وزیراعلی وفاق سمیت پاکستان کی سلامتی جیسے معاملے پر حملہ آور ہونے سے گریز نہیں کرتے