چھٹیوں کی وجہ سے چینی کی سپلائی نہیں آسکی‘ جلد سپلائی متوقع ہے:صدر کریانہ مرچنٹس
لاہور (آئی این پی )لاہور میں چینی کریانہ فروش تو دور ہول سیلرز کے پاس بھی چینی موجود نہیں، کریانہ فروش ہول سیلرز کے پاس چینی کیلئے چکر لگانے لگے۔ عوام کریانہ فروشوں کی دکانوں پر چکر لگانے پر مجبورہیں، صدر کریانہ مرچنٹس لاہور حافظ محمد عارف کاکہناہے جلد سپلائی متوقع ہے،چھٹیوں کی وجہ سے چینی کی سپلائی نہیں آسکی۔