لاہور میں چینی 200روپے کلو فروخت، اکثر دکانوں سے غائب

 بڑے دکاندار ضلعی انتظامیہ کے دبائو پر چینی 173 روپے کلو فروخت کررہے ہیں:مارکیٹ ذرائع
لاہور(آئی این پی)لاہور میں چینی کی قیمت کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد چینی نایاب ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر کے گلی محلوں کی دکانوں پر  چینی دستیاب نہیں، عام مارکیٹ میں چینی  200 روپے کلو میں بک رہی ہے جب کہ چینی کی قلت کے باعث شکر کی قیمت میں 20 روپے کلو اضافہ ہوگیا ہے۔  مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے چند بڑے دکاندار ضلعی انتظامیہ کے دبائو پر چینی 173 روپے کلو فروخت کررہے ہیں۔شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق دکانوں پر چینی ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے شکر کی قیمت 200 سے بڑھ کر 220 روپے کلو ہوگئی ہے