پتوکی، شیخوپورہ، مریدکے، کامونکی، ڈسکہ ‘ سمبڑیال‘ قصور ‘آزاد کشمیر میں بارش ہوئی
لاہور،پشاور(آئی این پی )ملک میں مون سون بارشوں کا 8 واں سپیل، لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد گرمی اور حبس میں کمی آگئی ۔پنجاب کے مختلف شہروں پتوکی، شیخوپورہ، مریدکے، کامونکی، ڈسکہ اور سمبڑیال میں بھی بادلوں کی گرج برس ہوئی، قصور میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، بارش کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل خوب برسے۔