لندن میں گاندھی کے مجسمے پر بھارت اور مودی مخالف نعرے درج

 واقعہ گاندھی جینتی کی تقریبات سے قبل پیش آیا ، جو اِسی مقام پر منائی جاتی ہیں
  گاندھی جی کے مجسمے کے ساتھ شرمناک بدتمیزی پر گہرا دکھ ہوا، بھارتی ہائی کمیشن
لندن (آئی این پی )لندن می مہاتما گاندھی کے مجسمے پر بھارت اور نریندر مودی کے خلاف نعرے درج کردئیے گئے ہیں جس کی   بھارتی ہائی کمیشن  کی جانب سے سخت مذمت کی گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق لندن کے ٹیوسٹاک اسکوائر میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر مخالف نعرے لکھنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی بھارتی ہائی کمیشن نے   سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ واقعہ سالانہ گاندھی جینتی کی تقریبات سے چند روز قبل پیش آیا ہے جو 2 اکتوبر کو اِسی مقام پر منائی جاتی ہیں۔مہاتما گاندھی کا مشہور کانسی کا مجسمہ جو انہیں ایک بیٹھے ہوئے مراقبے کی حالت میں پیش کرتا ہے، اس کے پیندے پر مخالف اور مودی مخالف نعرے لکھے گئے ہیں۔ بھارتی ہائی مشن نے اس توہین کی فوری اطلاع مقامی حکام کو دی ہے۔بھارتی ہائی کمیشن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن گاندھی جی کے مجسمے کے ساتھ اس شرمناک بدتمیزی پر گہرا دکھ ہوا ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں