حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ،استحکام آرہا ہے: وزیرخزانہ

 آئی ایم ایف حیران تھا پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی؟، عالمی مالیاتی ادارے نے کہا 14ماہ میں خسارہ سرپلس میں لانا خوش آئند ہے
 ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے ملکرکام کرنا ہوگا،محمد اورنگزیب 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے، ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے، مہنگائی 38 فیصد سے 7 فیصد پر آگئی ہے،وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے،آئی ایم ایف وفد سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی، معیشت کی بہتری کے لیے مقررہ اہداف حاصل کریں گے، تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی؟، آئی ایم ایف نے کہا ہے 14ماہ میں خسارہ سرپلس میں لانا خوش آئند ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چاروں وزرائے اعلیٰ نے معیشت کی بہتری کیلئے تعاون کا یقین دلایا ہے، معیشت کی بہتری کیلئے تمام شعبوں نے اپنا کردارادا کرنا ہے، وزیراعظم جلد معاشی میپ پیش کریں گے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے ملکرکام کرنا ہوگا۔