پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24ویں میچ میں راولپنڈیز کی بیٹنگ جاری ہے، جو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔
حیدرآباد کنگزمین نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز پنک کیپ اور پنک ربن لگا کر میدان میں آئے ہیں، جس سے بریسٹ کینسر سے آگاہی مہم کو فروغ ملا ہے۔ کمیونٹی اور پریزنٹرز بھی پنک شرٹس پہن کر اس اہم مقصد میں شامل ہیں۔آج کا دن پی ایس ایل میں خاص طور پر منایا جا رہا ہے، جبکہ دن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر اپنی ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔