پی ایس ایل سیزن 11 میں راولپنڈیز کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 157 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ نوجوان بلے باز سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ چیپمین نے 24، حیدر علی نے 26 اور محمد فائق نے 19 رنز اسکور کیے۔راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر، جلات خان اور رشاد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش کے باعث میچ مقررہ وقت سے تقریباً چالیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ کامران غلام 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ڈین فورسٹر نے 44 اور عبداللہ فضل نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گریسن، سلمان ارشاد اور فہیم اشرف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔