راولپنڈیز کو بڑا دھچکا، نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر

راولپنڈیز کو بڑا دھچکا، نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر

راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے باہر ہو گئے ہیں۔

پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈیز نے نسیم شاہ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ فوری طور پر مزید میچز کھیلنے کے قابل نہیں رہے۔راولپنڈیز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف نسیم شاہ کی انجری اور ریکوری کے عمل کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں دوبارہ ٹیم کو جوائن کر سکتے ہیں۔انتظامیہ نے مزید کہا کہ ٹیم نسیم شاہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ وہ جلد از جلد صحتیاب ہو کر میدان میں واپس آ سکیں۔