پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کا ٹاس جیت کر راولپنڈیز کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کا ٹاس جیت کر راولپنڈیز کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے چوبیسویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس کے بعد کہا کہ ان کی ٹیم گزشتہ دو میچوں میں ہدف کا کامیاب تعاقب کر چکی ہے، اس لیے وہ ایک مرتبہ پھر پہلے بولنگ کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈے میچ ہے اور ان کے خیال میں پہلی اور دوسری اننگز میں پچ کے حالات زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے۔ ان کے مطابق یہ ایک نئی پچ ہے جو کافی عرصے سے استعمال میں نہیں آئی اور بظاہر خشک دکھائی دے رہی ہے۔دوسری جانب راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ نئی ہے اور وہ بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، تاہم ان کے مطابق اصل اہمیت پچ نہیں بلکہ اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے تو کسی بھی حریف کو شکست دی جا سکتی ہے۔