پی ایس ایل سیزن 11 کے آج کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ راولپنڈیز نے مقررہ اوورز میں 183 رنز بنا کر ملتان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 183 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صاحبزادہ فرحان 68، جوش فلپے 56، شان مسعود 27 اور ایشٹن ٹرنر 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر نے 2 جبکہ عامر خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل راولپنڈیز کی بیٹنگ میں سیم بلنگز 56، کامران غلام 35، فورسٹر 24 اور محمد رضوان 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے 4 جبکہ عرفات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایشٹن ٹرنر (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، سٹیو اسمتھ، شان مسعود، جوش فلپے، محمد نواز، عرفات منہاس، پیٹر سڈل، محمد وسیم جونیئر، محمد اسماعیل اور فیصل اکرم شامل تھے۔