ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران 14 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خضدار کے علاقے زہری میں کی گئی، جس میں فتنہ الہندوستان کے 20 سے زائد دہشتگرد بھی زخمی ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور عوام کے تعاون سے انہیں قلع قمع کریں گی۔ زہری کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا۔