وزیر اطلاعات پنجاب کی فضا علی کے مبینہ غیر مناسب اقدام پر شدید تنقید

وزیر اطلاعات پنجاب کی فضا علی کے مبینہ غیر مناسب اقدام پر شدید تنقید

عظمیٰ بخاری نے مارننگ شو میزبان فضا علی کی ایک وائرل ویڈیو پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ان کے رویے پر تنقید کی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران عظمیٰ بخاری سے جب اس ویڈیو کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بعض افراد ریٹنگ حاصل کرنے کے لیے اس قسم کے اقدامات کرتے ہیں، جو افسوسناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ریگولیٹری ادارے پیمرا کو نوٹس لینا چاہیے، جبکہ یہ بھی سوال اٹھتا ہے کہ خود اخلاقی حدود کہاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بچی کی موجودگی میں کیمرے کے سامنے اس نوعیت کی حرکات مناسب نہیں اور اس طرح کا مواد لائیو نشر ہونا بھی قابلِ تشویش ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بعض لوگ ریٹنگ کے لیے اس طرح کے مناظر دکھاتے ہیں، لیکن بطور ناظرین انہیں یہ منظر تکلیف دہ لگا۔واضح رہے کہ حال ہی میں فضا علی کے مارننگ شو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی موجود تھے، اور ایک مزاحیہ لمحے میں انہیں کندھے پر اٹھانے کا منظر دکھایا گیا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئی تھیں۔