ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے موقع پر ڈور اور پتنگ کی قیمتیں مناسب رکھنے کے لیے مینوفیکچررز اور ٹریڈرز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام مارکیٹ میں قیمتوں کا توازن برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کی آخری تاریخ پہلے 31 جنوری مقرر تھی، تاہم اب رجسٹریشن کا عمل 8 فروری تک جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق دیگر شہروں اور صوبوں سے ایس او پیز کے تحت پتنگ اور ڈور کی درآمد کی اجازت کے بعد رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ تاجروں اور مینوفیکچررز کو رجسٹریشن کا موقع فراہم کرنا ہے۔