فضا علی کو ریٹنگ کے لیے ہر حد تک جانے کا پرانا شوق ہے:عظمیٰ بخاری کی شدید تنقید

فضا علی کو ریٹنگ کے لیے ہر حد تک جانے کا پرانا شوق ہے:عظمیٰ بخاری کی شدید تنقید

پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فضا علی کی وائرل ویڈیو اور ان کے حالیہ رویے پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ریٹنگز کے لیے حد سے تجاوز قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے ایک انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا پر فضا علی اور ان کے شوہر کی وائرل ویڈیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس پر پیمرا بھی نوٹس لے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اخلاقی حدود کا خیال رکھنا ضروری ہے، اور سوال یہ ہے کہ اس طرح کے مناظر میں اپنی ذاتی اور خاندانی اقدار کہاں رہ جاتی ہیں۔ ان کے مطابق اگرچہ کوئی اپنی ازدواجی زندگی میں خوش ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے سرِعام غیر مناسب انداز اختیار کیا جائے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ پروگرام کے دوران جو کچھ ہوا اسے ایڈٹ کیا جا سکتا تھا یا نشر ہونے سے روکا جا سکتا تھا، لیکن ریٹنگز کے چکر میں ایسی چیزیں آن ایئر کر دی جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فضا علی پر پہلے بھی ریٹنگز کے لیے متنازع انداز اپنانے کے الزامات لگتے رہے ہیں، اور یہ رجحان افسوسناک ہے کیونکہ اس سے معاشرتی اقدار متاثر ہوتی ہیں۔