ڈاکو نے پولیس اہلکار ، دوست کو لوٹ کر چھریاں مار دیں

 لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ میں ڈاکو نے پولیس اہلکار اور اس کے دوست کو لوٹ کر دوران مزاحمت چھری کے وار کر کے دونوں کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق عباس لائن میں تعینات کانسٹیبل رزاق اپنے دوست نادر علی کے ساتھ فیملی پارک میں بیٹھا تھا اس دوران ڈاکوؤں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی اس دوران ڈاکوؤں نے چھری کے وار کر کے کانسٹیبل کاشف رزاق اور نادر علی کو زخمی کر کے 25 ہزار نقدی اور سروس کارڈ چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے پولیس ملازم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی