نشئی نے بیوی اور 3بیٹیوں کو چھریاں مار دیں

بیوی نے ملزم کو نشے کیلئے پیسے دینے سے منع کیا تھا ، زخمی ہسپتال منتقل 
 کاہنہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) نشئی باپ نے بیوی اور 3بیٹیوں کو چھریاں مارکر شدید زخمی کردیا۔ادھر کاہنہ میں نشئی باپ نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر بیوی اور 3 بیٹیوں کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے 15 کی کال پر رسپانس کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عرفان نشے کا عادی ہے۔بیوی نے ملزم کو نشے کیلئے پیسے دینے سے منع کیا تھا ، ملزم نے طیش میں آکر چھریوں کے وار سے بیوی سمیت 3 بیٹیوں کو زخمی کر دیا۔ تینوں زخمی بیوی فوزیہ، 18 سالہ کبیرہ، 15 سالہ کنزہ اور 12 سالہ عالیہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔