مسجد میں نوجوان کو چھریاں مار دیں

 ملزموں نے شکیل کومسجدکیساتھ والے گھرکادروازہ کھلوانے کاکہا تھا
قصور(خصوصی رپورٹ)تھانہ بی ڈویڑن کی حدود بستی برات شاہ میں مسجد کے اندر گھس کر4افرادنے نوجوان کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا ،جسے تشویشناک حالت میں بلھے شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیاہے،22 سالہ نوجوان شکیل مسجد مزمل کا خادم ہے اور مسجد میں ہی سویا ہوا تھا، رات گئے 4 نا معلوم ملزموں نے مسجد کے دروازے توڑ کر مسجد میں داخل ہو کر حجرہ میں سوئے خادم شکیل کو اٹھا کر ساتھ والے گھر کا دروازے کھلوانے کا کہا، شکیل کے انکار پر اس پر تشدد کیا اور چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا، پولیس تھانہ بی ڈویڑن نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف کارروائی ہے۔