مقتول کی شناخت 32 سالہ رمیض کے نام سے ہوئی،قاتل موقع سے فرار
ملزم نے اپنے بھائی پر متعدد وار کیے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر) شمالی چھائونی کے علاقے میں گھریلو تنازع پر بھائی نے سگے بھائی کو چھریاں مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے اقصیٰ چوک کے قریب بھائی نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے اپنے بھائی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا مقتول کی شناخت 32 سالہ رمیض ولد سرور کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران ملزم نے اپنے بھائی پر متعدد وار کیے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا