لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر 2 فریقین میں جھگڑے کے دوران دو افراد کو شدید زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں ضیا وغیرہ نے گلی میں بھینسیں ٹھہرا رکھی تھیں گزشتہ روز محلہ دار سجاول نے بھینسیں ہٹانے کا کہا جس پر دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہوئی اس دوران ملزمان نے طیش میں آکر تشدد کیا جس کے باعث متاثرہ افراد کے سر و دیگر حصوں پر زخم آئے جبکہ چھری کے وار سے زخمی سجاول کے پیٹ میں گہرا زخم آیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاع ملنے پر کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مرکزی ملزمان ضیا اور ظفر کو گرفتار کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا