3 منشیات فروش گرفتار مقدمات درج

 لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے کاروائیوں کے دوران 3 منشیات فروش گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ترجمان کے مطابق گجر پورہ پولیس نے مختلف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں میں ملزم عرفان کو رول گھاٹی سے گرفتار کر کے دوران تلاشی 8 لیٹر شراب جبکہملزمان افضل اور جاوید کو رنگ روڈ کے قریب سے گرفتار کر کے دورانِ تلاشی ملزمان سے 520 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے