لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ہڈیارہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دبنگ کارروائیاں کیں ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ شجاع اللہ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران تین منشیات فروشوں عبدالرحمان، ولید اور احسان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو آئس برآمد کر لی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے مضافاتی علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ شجاع اللہ اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔