لاہور (کرائم رپورٹر) شاد باغ کے علاقے میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک خفیہ آتش بازی فیکٹری پکڑ لی اور چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کارروائی سرچ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔ملزمان نجی کمپنی کے نام پر خفیہ طور پر پٹاخوں کی تیاری میں مصروف تھے۔ چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں خام مال اور مشینری بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دو بوریاں بجری، پٹاس، تیزاب کی 10 بوتلیں اور 14 تیار آتش بازی یونٹس بھی برآمد ہوئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 719/26 درج کر کے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہیڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے واضح کیا کہ میڈیا پر بارودی مواد سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں اور یہ صرف آتش بازی کا غیر قانونی کاروبار تھاانہوں نے مزید کہا کہ رہائشی علاقے میں اس نوعیت کی سرگرمیاں کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی تھیں، تاہم بروقت کارروائی سے ممکنہ خطرہ ٹال دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔