لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر 6 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق شاد باغ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گٹکا تیار کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے 9 ڈرم 270 کلو تیار گٹکا کنڈا اور سلنڈر سمیت دیگر سامان برآمد کر لیاملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پابندی کے باوجود گٹکا تیار کرکے فروخت اور سپلائی کرتے تھے گرفتار ملزمان میں فائز، عرفان، وجاہت،عاصم،امیر حمزہ اور کمال شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی نیایس ایچ او شاد باغ محمد شہر یار اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،