فرحان، فہد، عبداللہ، ابراہیم سمیت دیگر افراد پکڑے گئے، مختلف فلیورز برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شادباغ پولیس نے پابندی کے باوجود خفیہ طور پر شیشہ کیفے چلانے پر چھاپہ مار کر 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فرحان کیفے چلا رہا تھا، جہاں موجود افراد شیشہ فلیور استعمال کرنے کے ساتھ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی بھی کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں فرحان، فہد، عبداللہ، ابراہیم سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ پولیس نے موقع سے حقہ، چلم، مختلف برانڈز کے شیشہ فلیور اور ساؤنڈ سسٹم کے اسپیکر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔